سری نگر : وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات واقع ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں منگل کی شام ایک جوان سال استاد کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔قبل ازیں منگل کی صبح ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک جوان سال پٹواری اور ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک گلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔