کپواڑہ میں ایل او سی پر گولہ باری

   

Ferty9 Clinic

سری نگر۔جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو دوپہر کے وقت ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کپواڑہ میں مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کی دوپہر کو پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا: ‘تاہم وہاں تعینات ہندوستانی فوجی اہلکار نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا۔