کپواڑہ میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوج کی مدد کرنے والے ’’گاڑی کتے ‘‘

   

کیرن (ایل او سی): جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجی جوان در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے جہاں ایک طرف تمام تر جدید ترین ساز و سامان و سہولیات سے لیس ہیں وہیں دوسری طرف مقامی کتے بھی سرحد کی حفاطت کیلئے فوجی جوانوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔’گاڑی‘کتوں کے نام سے مشہور یہ مخصوص کتے سرحد پر مشکوک نقل و حمل کو بھانپتے ہی وہاں تعینات فوجی جوانوں کو الرٹ کر دیتے ہیں۔یہ کتے مشینوں اور نگرانی کے دوسرے سامان سے بھی زیادہ پھرتی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کشمیر میں 350 کلو میٹر طویل ناہموار پہاڑیوں، گھنے جنگلوں اور دشوار گذار راستوں پر محیط ایل او سی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ کتے ایک اور طاقت کے بطور کام کرتے ہیں۔