سرینگر: شمالی ضلع کپواڑہ کے بٹہ پورہ ہائی ہامہ کے جنگلی علاقہ ترمناڈ میں مبینہ طورپر پیر پھسل جانے کے نتیجہ میں دو افراد گہری کھائی میں جاگرے جس کے نتیجہ میں 30 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرے کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتاق احمد میر ولد عبدالعزیز میر اور جعفر احمد خان ولد لیاقت علی خان بالن لانے کی خاطر جنگل کی طرف گئے جس دوران پیر پھسل جانے کے نتیجہ میں دونوں گہری کھائی میں جاگرے ۔دونوں کو زخمی حالت میں ضلع ہاسپٹل کپواڑہ منتقل کیا گیا جہاں پر مشتاق احمد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی ہوئے جعفر احمد خان کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا۔