کپواڑہ میں 3سی آر پی ایف جوان ہلاک

   

سرینگر ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کے 3جوان جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیر کو عسکری حملہ میںہلاک ہوگئے ۔ عہدیدارںنے یہاں بتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع کے کرال گنڈ علاقہ کے مقام ونگم ۔ قاضی آباد میں سی آر پی ایف ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی ۔ تین سی آر پی ایس جوانوں کی برسرموقع ہلاکت ہوئی ۔ عہدیداروں کے مطابق اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور اضافی فورسیس کو فوری روانہ کیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو کو پکڑا جاسکے ۔ عہدیدار اس واردات کے تعلق سے مزید تفصیلات کے منتظر ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ہند ۔ پاک کشیدگی میں اضافہ کے درمیان سیکورٹی فورسیس پر عسکری حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے تعلق سے ہندوستان کا الزام ہے کہ انہیں پاکستانی سرپرستی حاصل ہے ۔