کپواڑہ کے لنگیٹ میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک

   

سرینگر ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بابا گنڈ لنگیٹ میں جمعرات و جمعہ کی درمیانی رات تخریب کاروں ؤ سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں دو تخریب کار مارے گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تخریب کاروں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابا گنڈ لنگیٹ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر 22 راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران تخریب کاروں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ فورسز نے فوراً پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی جس میں دو جنگجو مارے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کی جگہ سے دو جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔