حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے گھروں سے کچرا لے جانے کیلئے جن آٹوز کا انتظام کیا تھا ان میں سے 900 گاڑیاں غائب ہیں ۔ ایسا شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑیاں کمرشیل اغراض کیلئے استعمال کی جارہی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی نے گھروں سے کچرا لے جانے کیلئے 2 ہزار پانچ سو آٹو ٹیپرس تقسیم کئے تھے ۔ اگست میں صرف ایک ہزار چھ سو سترہ گاڑیاں کچرا اٹھانے کیلئے استعمال کی گئیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 فیصد گاڑیاں غائب ہیں اور بعض با اثر افراد یہ گاڑیاں اپنے اغراض کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔۔