سیول : شمالی کوریا کی طرف سے بھیجے گئے کوڑا بھرے غباروں میں سے ایک جنوبی کوریا صدارتی دفتر کے احاطے میں گِرا ہے۔یونہاپ نیوزایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا سرحدی علاقوں سے پیانگ یانگ انتظامیہ کے خلاف پروپیگنڈہ جاری ہے اور اس دوران شمالی کوریا سے کچرے کے غباروں کی آمد بھی جاری ہے۔جنوبی کوریا کی صدارتی سکیورٹی یونٹوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بھیجے ہوئے غباروں کی تعداد خواہ کچھ بھی ہو سب کو بیک وقت نگاہ میں رکھا جاتا ہے۔ غباروں میں سے ایک صدارتی دفتر کے احاطے میں گرا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غباروں کے اندر موجود چیز کے بارے میں غیر یقینی کی وجہ سے انہیں فضاء میں نشانہ بنانا مشکل ہے تاہم متعلقہ ٹیموں نے غباروں کے بے ضرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مقیم شمالی کوریئن پناہ گزینوں اورجہد کار وںنے پیانگ یانگ انتظامیہ کے خلاف تنقیدی اشتہاروں سے بھرا غبارہ جنوبی کوریا روانہ کیا تھا۔اس کے جواب میں شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ۔اْن کی ہمشیرہ کِم یو۔جونگ نے جنوبی کوریا کو تنقیدی اشتہاروں کا ذمہ دار ٹھہرا اور اس فعل کو “گندا کھیل” قرار دے کر کہا تھا کہ جنوبی کوریا کو اس کھیل کا بدلہ چْکانا پڑے گا۔