حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ مولا علی ، ملک پیٹ ، مغل پورہ ، سرور نگر اور گولی گوڑہ علاقوں میں کچرا جلانے کی واردتیں پیش آئی ۔ تاہم فائر کنٹرول نے فوری حرکت میں آتے ہوئے آگ پر چند ہی منٹوں میں قابو پالیا اور حالات معمول پر آگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کے ڈھیر کو جلا دیا گیا تھا ۔ جہاں دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی تھی اور فائر انجن کی گاڑیوں نے فوری آگ پر قابو پالیا ۔ سرور نگر اور مولا علی میں ایک ایک جبکہ ملک پیٹ ، مغل پورہ اور گولی گوڑہ فائر اسٹیشن پر دو شکایتیں وصول ہوئیں اور فائر ڈپارٹمنٹ اقدامات انجام دئے ۔ اس طرح موسم گرما میں آگ لگنے یا پھر کچرانذر آتش کرنے کی وجہ سے کشیف دھواں دکھائی دے رہا ہے ۔جس کے باعث عوام میں تشویش پائی گئی ۔