کچرا صاف نہ کرنے پر گاوں والوں کا انوکھا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : عوامی مسائل کی یکسوئی کے لیے مختلف انداز میں احتجاج کرتے ہوئے حکام کو توجہ دلانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ ضلع وقار آباد میں پیش آیا ۔ کچرے کی عدم نکاسی پر گاوں والوں نے گھروں کا کچرا گرام پنچایت دفتر کے سامنے ڈال کر اپنا احتجاج درج کروایا ۔ یہ واقعہ دھرور منڈل کے حدود میں اسٹیشن دھرور گاوں میں گرام پنچایت کے حدود میں کچرے کی عدم نکاسی پر گاوں والوں نے گرام پنچایت کے صفائی عملہ پر اپنی برہمی اور ناراضگی کا اظہار کیا ۔ گاوں والوں نے بتایا کہ عملہ ایک ماہ سے کچرا نہیں اٹھا رہا ہے ۔ جس پر گاوں والوں نے بطور احتجاج یہ کارروائی کی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گرام پنچایت کے ٹریکٹر کا انجن خراب ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے عملہ نے گھروں سے کچرا اٹھانا بند کردیا ۔ گاوں والوں نے سرپنچ اور پنچایت سکریٹری سے اس کی شکایت کی مسئلہ حل نہ ہونے پر گاوں والوں نے اپنے گھروں کا کچرا گرام پنچایت کے دفتر کے سامنے ڈالتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا ۔۔ ن