کچرے کی وصولی کی نگرانی کیلئے جی پی ایس ٹریکٹر کا استعمال

   

حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں متعدد اربن لوکل باڈیز (یو ایل بیز) کی جانب سے کچرا حاصل کرنے کی گاڑیوں کی ٹریکنگ کیلئے جی پی ایس ڈیوائسیس لگانے میں ناکامی کے ساتھ محکمہ بلدی نظم و نسق نے کچرے کے حصول کی نگرانی کیلئے ایک نئی ہدایت جاری کی ہے۔ محکمہ نے یو ایل بیز میں تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (SWM) گاڑیوں میں جی پی ایچ ٹریکنگ ڈیوائسیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بشمول سواچھ آٹوز، ٹریکٹرس اور کمپیکٹرس۔ تاکہ کچرے کی نکاسی مؤثرانداز میں ہو اور شہر صاف ستھرا رہے۔ بلدی نظم و نسق کے کمشنر اور ڈائرکٹر نے دیکھا کہ کئی یو ایل بیز جی پی ایس ڈیوائسیس کا استعمال نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ کچرے کے حصول اور ٹرانسپورٹیشن کی ٹھیک طور پر نگرانی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے انہوں نے کچرے کی ٹھیک طور پر نکاسی کیلئے تمام سواچھ آٹوز میں جی پی ایس لگانے کو لازمی کیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ جی پی ایس ٹکنالوجی سے کچرے کی مؤثرانداز میں بروقت نکاسی یقینی ہوگی۔ ریاستی حکومت نے سوائے جی ایچ ایم سی کے تمام میونسپل کمشنرس کو کچرے کے حصول کیلئے استعمال کی جانے والی تمام گاڑیوں میں جی پی ایس ڈیوائسیس لگانے کی ہدایت دی ہے۔