کچرے کے انبار، زندگی دوبھر ، سابقہ رکن اسمبلی گنگا رام کا بیان

   

بچکنڈہ ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 20 سال قبل سابقہ رکن اسمبلی گنگا رام نے ایک موقع پر کہا تھا کہ بچکنڈہ کو سلطان پیٹ سے بدتر بنا تو اسی وقت ان کو شکست ملی ہے۔ اس کے بعد 20 سال میں ایک مرتبہ تلگودیشم کا 5 سالہ دور رہا اس کے بعد علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی، تلنگانہ تشکیل کے بعد دو مرتبہ یعنی ٹی آر ایس 10 سالہ دور اقتدار رہی، حال ہی میں ڈسمبر 2023 میں بی آر ایس پارٹی کو شکست ملی اب کانگریس کا اقتدار حاصل ہوا۔ اس کے باوجود بھی بچکنڈہ بدتر سے بدتر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بچکنڈہ کی اہم سڑک پر کئی کھڈے موجود ہے۔ اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ بچکنڈہ بس اسٹانڈ کے روبرو کیچڑ، گڑھے، غلاظت، کچرے کے انبار موریوں کی عدم صفائی، گلی گلی میں سڑکیں ناقص دکھائی دے رہے ہیں، اقتدار سے قبل عوامی نمائندے عوام کے درمیان بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، اقتدار کے بعد کئے ہوئے وعدوں کو بھول جاتے ہیں، اب اس وقت بچکنڈہ کا مشاہدہ کیا جائے تو بچکنڈہ سلطان پیٹ سے بدتر نظر آئے گا۔ سڑکوں کے خستہ ہونے کی وجہ سے کئی مسافر اپنی گاڑیوں پر سے گر رہے ہیں۔ یہ سڑکیں بچکنڈہ کے عوام کی دشواریوں کا سبب بن رہی ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران پسماندہ علاقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خستہ روڈوں کی مرمت کرنے کے اقدامات پیدا کریں۔