کچھ لوگ گاندھی کی جگہ ار یس یس کو ملک کی علامت بنانا چاہتے ہیں: سونیا گاندھی

,

   

آج ہندوستان کے راشٹر پیتا مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش ہے، کانگریس کے ’گاندھی سندیش یاترا‘ کے نام سے نکالے گئے مارچ کے اختتام کے موقعہ پر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ار یس یس کو ملک کی علامت بنانا چاہتے ہیں، لیکن یہ ممکن نہیں ہے، یہ ملک گاندھی کے نظریہ پر ہی چلے گا۔ سونیا گاندھی نے آج کے اس اجلاس سے بی جے پی اور ار یس یس پر سخت حملہ بولا ہے۔

سونیا نے مزید کہا کہ گاندھی نے پوری دنیا کو عدم تشدد کا راستہ دکھایا ہے آج ہندوستان یہاں تک گاندھی کے راستے پر ہی چل کر پہونچا ہے، گاندھی کا نام لینا اسان ہے انکے راستے پر چلنا نہایت ہی مشکل ہے۔

کانگریس کی عبوری صدر محترمہ گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے راستہ سے ہٹ کر اپنی سمت میں لے جانے والے پہلے کبھی کم نہیں تھے، گزشتہ کچھ سالوں میں سام دام دنڈ بھید کا کھلا کاروبار کر کے وہ اپنے آپ کو بہت طاقت ور سمجھتے ہیں، اس کے باوجود ہندوستان بھٹکا نہیں ہے کیوں ہمارے ملک کی بنیاد میں گاندھی کے نظریات ہیں۔