نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) نے بدھ کو فیصلہ کیا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کے انتظامات کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی اور اگلے ماہ سے ملک کے مختلف حصوں میں اس اتحاد کی عوامی میٹنگیں شروع ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد نے کچھ نیوز چینلز کے اینکرز کے پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں ’انڈیا‘ کے میڈیا سے متعلق ورکنگ گروپ فیصلہ کرے گا کہ اپوزیشن اتحاد کی اتحادی جماعتوں کے نمائندے کن پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ کن اینکرز کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔