کچھ کہنا ہے تو میرے بارے میں کہئے میرے بچوں کے بارے میں نہیں : اجئے دیوگن 

,

   

نئی دہلی : بالی ووڈ ایکٹرس اپنے اولاد کے بارے میں نہایت فکر مند ہیں ۔ بالی ووڈ ااداکار اجئے دیوگن او ران کی اہلیہ اداکارہ کاجول اپنے اولاد ۱۵؍ لڑکی نیاسا او ر۸؍ سالہ لڑکا یوگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر تبصرہ کئے نہایت فکر مند ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو چاہئے کہ وہ ان کے بچوں کے بارے میں تبصرہ نہ کریں ۔ سنگھم اسٹار اجئے دیوگن نے کہا کہ آپ میرے بارے میں رائے قائم کیجئے میرے بچوں کے بارے میں نہیں ۔

میں او رکاجول بالی ووڈ سے جڑے ہوئے ہیں ۔ آپ ہمارے بارے میں رائے قائم کیجیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی اچھے انسان کیلئے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کی حرکت کریں ۔ اگر میں کسی انسان کے بارے برا تبصرہ کروں تو یقیناًاسے بر ا لگے گا ۔ اجئے دیوگن یہاں دہلی میں ان کی آنے فلم ’’ ٹوٹل دھمال ‘‘ کے پروموشن کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پر اجئے دیوگن کی بیٹی نیاسا کے خلاف غیر غلط تبصرے کئے گئے ۔

اجئے دیوگن نے کہا کہ میری لڑکی ان تبصروں سے ذہنی طور پر پریشان ہوگئی ہے ۔ لیکن اب وہ اس طرف دھیان نہیں دے رہی ہے ۔ وہ اس طرح کے حالات سے کس طرح نمٹا سیکھ گئی ہے ۔ اب وہ اس بات کی عادی بھی ہوگئی ہے کہ کچھ لوگ بنا کچھ بات کے ان کے بارے میں تبصرہ کریں گے ۔

اجئے دیوگن نے اپنی لڑکی سے کہا کہ اس طرح کے حالات کو نظر انداز کریں ۔ اگر تم ان کا جواب دوگی تووہ اور زیادہ تبصرے کریں گے اسی یہ معاملہ اسی طرح چلتا رہے گا ۔ بہتر یہی ہے کہ یہ معاملہ کو یہیں ختم کردیا جائے ۔‘‘