کچہرے بشمول ای ویسٹ کی نکاسی کا انتظام بڑا مسئلہ

   

Ferty9 Clinic

سیلیکٹ مشن ای ویسٹ کا آغاز ، کے ٹی راما راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وزیر بلدی نظم و نسق اور آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کچہرے بشمول الیکٹرانک ویسٹ کی نکاسی کا انتظام کرنا شہری اور دیہی علاقوں میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جو تشویشناک ہے ۔ الیکٹرانک کچہرے کی ذمہ داری کے ساتھ نکاسی کے لیے ایک پہل ، سیلیکٹ مشن ای ویسٹ کا آغاز کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے اس وقت کا تذکرہ کیا جب ایک لینڈ لائن ٹیلی فون کنکشن کے لیے ایم پی کے لیٹر کی ضرورت ہوتی تھی ۔ لیکن آج زیادہ تر لوگوں کے پاس تین تا چار فونس ہوتے ہیں اور پرانے فونس کو ترک نہیں کیا گیا ہے گھر پر اور کام کے مقامات پر ان کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ہر گھر میں 10 تا 12 فونس ہیں اس لیے کچہرے بشمول میڈیکل ، بائیو ویسٹ ، سیوریج ویسٹ ، تعمیراتی کچہرے یا الیکٹرانک کچہرے کی نکاسی کا موثر انتظام آج ایک بڑا چیالنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کیبلس ، آئی فونس ، اسمارٹ واچس ٹیبلیٹس ، لیاپ ٹاپس پاور بینکس ایربڈس کا استعمال عام ہے لیکن کچہرے کی نکاسی کا مناسب انتظام نہیں کیا جاتا ہے ۔ مشن ای ویسٹ کا آغاز کرنے پر سیلیکٹ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ یہ ایک اہم پہل ہے ۔ انہوں نے پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن کو ، جو اس موقع پر موجود تھے ہدایت دی کہ تمام شاپنگ کامپلیکسیس ، مالس ، کارپوریٹ بلڈنگس ، آئی ٹی کاریڈر ، بس اسٹیشنس ، ریلوے اسٹیشنس ، ایرپورٹ وغیرہ پر الیکٹرانک کچہرا ڈالنے کے لیے بنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ مسٹر وائی گرو ، چیرمین اینڈ ایم ڈی سیلیکٹ نے کہا کہ ’ مشن ای ویسٹ ‘ پہل سے ہر سیلیکٹ موبائل اسٹور میں ای ویسٹ بنس کی تنصیب لازمی طور پر ہوگی جس سے کسٹمرس ذمہ داری کے ساتھ ناکارہ موبائیلس ، لیاپ ٹاپس ، ٹیبیلٹس اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسیس کو بنس میں ڈال پائیں گے ۔۔