میرے ردعمل کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ بی آر ایس اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی
حیدرآباد 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے کانگریس کو اقتدار سے بیدخل کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ کڈیم سری ہری نے آج بحیثیت رکن اسمبلی حلف لیا۔ بعدازاں اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ کانگریس حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ کانگریس کی معمولی اکثریت ہے۔ کانگریس پارٹی میں اختلافات اور گروپ بندیاں عام ہونے کا میں نے ریمارک کیا تھا لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ کر غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ کڈیم سری ہری نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے 6 گیارنٹی کے ساتھ اپنے انتخابی منشور اور مختلف ڈیکلریشنس کے ذریعہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں اس پر عمل آوری کے لئے ریاست کا بجٹ ہرگز تعاون اور اشتراک نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا کانگریس حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بی آر ایس ایک طاقتور جماعت ہے جو اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرتے ہوئے ایک طرف عوامی مسائل کو پیش کرے گی، دوسری طرف کانگریس نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان پر عمل آوری کے لئے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔ میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کانگریس کو اچھی حکمرانی پیش کرنی پڑے گی۔ میرے اس بیان کا غلط مطلب نکال لیا گیا ہے اور کانگریس پارٹی اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کررہی ہے۔ کانگریس کے قائدین کو خود اپنے آپ پر بھروسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم ایک بات کررہے ہیں اور وہ دوسرے انداز میں اس کو پیش کررہے ہیں۔ ن