حیدرآباد 7ستمبر ( یواین آئی ) تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کڑم پراجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا۔ بالائی علاقوں میں گذشتہ تین تا چاردنوں میں ہوئی بارش سے اس پراجیکٹ میں پانی کا شدید بہاودرج کیاگیاجس کے بعد پراجیکٹ کے دو دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا۔اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 700فیٹ کے برخلاف 696فیٹ درج کی گئی۔اس پراجیکٹ میں 21,100 کیوزک پانی کا بہاؤدرج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 17,745کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔