کڑپہ ضلع میں سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک

   

کڑپہ 24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ کے سی کے دنیہ منڈل کے گوول چیرو گھاٹ پر آج ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک لاری نے کار کو پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 5 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب کار رائے چوٹی سے کڑپہ جارہی تھی کہ پیچھے سے تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 4 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ مہلوکین کی شناخت شری کانت، شری شا، ہرشنی، رشی کی حیثیت سے کی گئی۔ جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں کڑپہ میں واقع رمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ سی کے دنیہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مرنے والے اور زخمی افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق بتایا گیا ہے۔