کڑپہ ضلع میں چارعلاقے ریڈزونس میں تبدیلی : ڈپٹی چیف منسٹر

   

حیدرآباد27اپریل (یواین آئی)اے پی کے نائب وزیراعلی امجد باشاہ نے کڑپہ ضلع میں چارعلاقوں کو ریڈزونس قرار دیا ہے ۔کوروناوائرس کی شدت کے پیش نظر یہ اعلان کیاگیا ہے ۔عہدیداروں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ان علاقوں کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات کریں۔ مسٹر باشاہ نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ دوہزار سے زائد ریاپڈ کٹس ضلع میں لائی گئی ہیں۔گذشتہ دو دنوں کے دوران تقریبا ایک ہزار افراد کے لعاب کے نمونے حاصل کئے گئے ۔دوسری طرف انہوں نے اس وائرس کی روک تھام کے لئے جدوجہد کرنے والے پولیس،طبی اہلکاروں اور سینی ٹیشن اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔باشاہ نے کہا کہ عوام،سبزی کی مارکٹس لگائے جانے کے بعد باہر نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں اور ماسکس کا استعمال کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ 29اپریل سے تیسرے مرحلہ کے راشن کی تقسیم کاکام کیاجائے گا۔انہوں نے مسلم بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کریں اور اس وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے وضع کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کریں۔