کڑپہ میں کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

   

جگن حکومت اقلیتوں کی ترقی کیلئے کوشاں: ڈپٹی سی ایم

کڑپہ یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاروان اردو کڑپہ کی جانب سے نیک نام خان کلا چھیترم میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں شائقین اردو نے شرکت کی ۔ نائب وزیر اعلی آندھراپردیش ایس بی امجد باشاہ کی شخصی دلچسپی اور سرپرستی میں اس مشاعرہ کے انتظامات کئے گئے ۔ یہ مشاعرہ جو 9.30 بجے رات شروع ہوکر صبح کے 5.30 بجے اختتام پذیر ہوا ۔ جو شہر کڑپہ کی تاریخ میں کامیاب مشاعرہ قرار دیا جارہا ہے ۔ عالمی شہرت کے شعراء کرام ایم گوپال پوری ، وسیم جھنجوی ، راہی ہتوی ، نعیم اختر انور امان ، ابراہیم خان ایاز ، شمیم کوثر ، مہک خیرانوری ، انا دہلوی نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر امجد باشاہ نے کہا کہ ریاست حکومت وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیادت میں ریاست کے اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرز کے قومی مشاعروں کے انعقاد میں اپنے بھرپور تعاون کا تیقن دیا ۔ مشاعرہ میں بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے ۔ پہلے دور میں نعتیہ محفل رہی ، جبکہ نظامت اصغر علی خان نے کی ۔ دوسرے دور کی نظامت کے فرائض مہمان شاعر وسیم صاحب جھن جھانوی نے کی ۔ اختتام پر محبان اردو کی گلپوشی و شالپوشی کی گئی ۔ جس میں اردو کے رپورٹر ذوالفقار علی جیلان بھی شامل ہیں ۔