کڑپہ میں یونانی طبی کالج کے قیام پر نائب وزیر اعلیٰ کو مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

کڑپہ۔ شہر کڑپہ میں گورنمنٹ یونانی طبی کالج کا قیام عمل میں لانے کی مسرت میں UMDA ( یونانی میڈیکل ڈاکٹرس اسوسی ایشن ) ،APOUMA ( آندھرا پردیش یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن) اور AIUTC ( آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ میناریٹی ویلفیر وزیر جناب ایس ایم امجد باشا کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ آندھرا پردیش کے علحدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ موجودہ حکومت نے ریاست آندھرا پردیش میں یونانی طبی کالج کے قیام کی پیش کش قبول کرلی اور حکومت کی جانب سے حتی المقدور وزیر اعلیٰ جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی اور نائب وزیر اعلیٰ و وزیر میناریٹی امجد باشا کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ جلد از جلد شہر کڑپہ میں یونانی طبی کالج شروع ہوگا۔ اور یہ ریاست آندھرا پردیش میں شہر کڑپہ کیلئے ایک سنہری موقع ہے جس کی تائید اور تعاون کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کرنے کوشاں ہیں۔ آندھرا پردیش کے علحدہ ہونے کے بعد سے ریاستی سطح پر اس قسم کا کوئی کالج نہیں ہے۔نائب وزیر اعلیٰ جناب ایس بی امجد باشا نے کہا کہ کالج کی اجازت حاصل ہوتے ہی فوری طور پر شہر کڑپہ میں موجودہ حج ہاوز کو استعمال میں لانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سال 2021 میں حکومت سے 30 کروڑ بجٹ اور10 ایکر اراضی کی پیشکش کی گئی ہے عنقریب منظوری دی جائے گی۔ اس بات کا تیقن امجد باشا نے دیا ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اے پی کے صدر ڈاکٹر فسیر احمد جو کہ سی سی آئی ایم کے سابق رکن اور پروفیسر بھی ہیں۔ CCIM کے موجودہ رکن ڈاکٹر پی ایم ڈی حسن احمد، ڈاکٹر ایس ایم ڈی حیات ڈرگ انسپکٹر اے پی کے علاوہ ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر سلیم باشا، ڈاکٹر حفیظ اللہ ، ایوب خان، ڈاکٹر ماجد خان ، ڈاکٹر میمونہ سلطانہ، خلیل قادر باشا ، مستان اور دیگر موجود تھے۔