کڑپہ کی ہمہ جہت ترقی ہوگی، ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد فاروق کا خطاب
کڑپہ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ میں 78 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ریاستی وزیر قانون و اقلیتی بہبود این ایم او فاروق نے پولیس پریڈ گراؤنڈ کڑپہ میں ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر فاروق نے کہا کہ ریاستی حکومت ضلع کڑپہ کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنائے گی۔ تعلیم، طب، زرعی اور صنعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں ریاست میں ایک بہتر حکومت کام کرے گی۔ انتخابی وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ انتخابات کے موقع پر جو تیقنات دیئے گئے فلاحی پروگرامس پر صد فیصد عمل کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی وعدہ کے مطابق 5 اہم وعدوں پر پہلا دستخط کیا گیا جس میں میگا ڈی ایس سی، لینڈ Title act کو ختم کرنے پر دستخط کئے گئے۔ ضلع میں آبپاشی پراجکٹس گنڈی کوٹہ، میلاورم چتراوتی پراجکٹس کو اندرون 40 دن 40 ٹی ایم سی پانی سربراہ کرکے 2.35 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ ضلع میں معمر اور معذور افراد کی پنشن کو 3 ہزار سے بڑھاکر 4 ہزار روپے کردیا گیا۔ ضلع کے 2 لاکھ 64 ہزار 40 معمر افراد میں 12.49 کروڑ دیئے گئے جو مریض، موزی مریضوں جیسے کنڈن، پیر یا ہاتھ ٹوٹنے پر ہر ماہ 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ضلع میں ہر بے گھر افراد کیلئے اندرون 10 دن پکے مکانات تعمیر کرکے دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے 10,280 گھروں کی تعمیر کا نشانہ رکھا گیا ہے۔ زرعی شعبہ کے لئے 9 گھنٹے مفت برقی کی سربراہی کی جائے گی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کڑپہ شیواشنکر ضلع ایس پی ہرشی وردھن راجیو، جوائنٹ کلکٹر کڑپہ اتھی تھی سنگھ، ضلع کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ایم ایل اے کڑپہ مادوی ریڈی اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔