طوفان اور بارش سے کئی دیہات زیر آب، دھان کی فصلیں اور کئی مکانات تباہ
کڑپہ۔ شہر کڑپہ اور ضلع وائی ایس آر کے اکثر دیہات ( گاؤں ) زیر آب ہوچکے ہیں ، اور کئی ایک جانی اور مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ کئی ہزار ایکر زمین پر جو دھان کی فصل خراب ہوچکی ہے۔ شہر کڑپہ کے بگاونکا ڈیم کے پانی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے تمام گیٹ کھولے جاچکے ہیں جس کی وجہ سے اطراف و اکناف کے گھر خالی کرادیئے گئے ہیں اور شادی خانے کھول دیئے گئے جس میں سے سروسامان عوام کو رکھا گیا۔ جنگی خطوط پر حکومت سہولیات فراہم کررہی ہے۔ کئی علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔ جن کالونیوں میں پانی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور بے سہارا تھے انہیں پولیس عملے نے بچاتے ہوئے محفوظ مقامات پہنچایا۔ چنا چوک علاقہ کے ایس آئی کے روشن نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کی مدد سے لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے اٹھاکر جانیں بچائی۔ کئی علاقوں میں لوگ چھتوں پر ٹھہر کر بچاؤ کا انتظار کررہے ہیں۔ ندیاں اور نالے لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں۔
