حیدرآباد، 14 اکٹوبر (راست )کیرالہ میں آئی ایس کے اے کے زیر اہتمام منعقدہ ساؤتھ انڈیا کک باکسنگ چمپئن شپ میں ٹیم 718 نے تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 7 میڈلس حاصل کیے۔ ٹیم نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونزحاصل کئے ۔چمپئن شپ میں منصور وہلان، حذیفہ عبدالرحمن اور محمد کامران نے گولڈ میڈل حاصل کیے، جبکہ آدتیہ راج اور عمر القریشی نے سلور اور عبدالرحمن اور سید محبوب نے برونز میڈل حاصل کئے ۔ٹیم 718 کی قیادت کوچ شیخ شفاعت علی (کوچ سیف) نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کوچ میر شہنواز علی اور ٹیم منیجر عبداللہ رمضان نے ٹیم کی معاونت کی۔