کھائی پار کرنے والی چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، دو بچوں کو بچالیا گیا

   

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کے حادثے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے دوران 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے لفٹ دو پہاڑوں کے درمیان آج صبح 6 بجے سے پھنسی ہوئی ہے جس میں اسکول جانیوالے 6 بچے اور 2 اساتذہ پھنس گئے تھے۔ان 8 افراد کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔