کھاتہ داروں کی رقم و زیورات کا سرقہ ‘ بینک کیشئیر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

وجئے واڑہ 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وجئے واڑہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک کیشئیر جی سرینواس راو کو کھاتہ داروں کی رقومات اور زیورات ( جملہ مالیتی 80 لاکھ روپئے ) کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ایک سابق برانچ مینیجر کے بہت قریب تھا جس نے سرینواس راو کو بینک لاکرس کی چابیاں دیدی تھیں جو قوانین کے خلاف ہے ۔ ان چابیوں کی مدد سے سرینواس نے یہ تغلب کیا تھا ۔اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔