کھادی کے پانچ کروڑ رومال کی فروخت کا ہدف

   

نئی دہلی17جنوری(سیاست ڈاٹ کام )کھادی اور دیہی صنعت کمیشن(کے وی آئی سی )جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متاثرہ خواتین کے ذریعہ تیار کئے جانے والے کھادی کے رومال کی سلائی فی پیس ایک روپے بڑھا دی ہے ۔کمیشن کے صدر وی کے سکسینہ نے چھوٹی،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے وزیر نتن گڈکری کی تجویز کے سلسلے میں یکم جنوری سے کھادی کے رومالوں کی سلائی دوروپے فی پیس سے بڑھاکر تین روپے کردی ہے ۔اس سے اس کام میں لگی خواتین ہر روز اوسطاً 250سے 300روپے کما سکیں گی۔یہ خواتین تقریباً چار گھنٹے میں 85سے 90رومال تیار کرتی ہیں اوراس سے پہلے تقریباً 170سے 180روپے ہر روز کما لیتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک پانچ کروڑ رومال بیچنے کا ہدف طے کیاگیا ہے ۔گزشتہ 17دسمبر کے بعد کمیشن نے جموں وکشمیر کے ناگروٹا مرکز سے تقریباً 30ہزار رومالوں کی خرید کی گئی ہے ۔حال میں 130خواتین رومال تیار کرنے کے کام میں مصروف ہیں اور ہر روز یہان دس ہزار رومال تیار کئے جاتے ہیں۔کمیشن کا منصوبہ کھادی رومال کی فروخت بڑھانے کے ساتھ چار ہزار خواتین کو اس کے ذریعہ سے روزگار مہیا کرانے کا ہے ۔