“کھاد دو ورنہ یوپی چھوڑو” کے نعروں سے کانگریس نے پورے یوپی میں کیا مظاہرہ

   

لکھنؤ: اترپردیش میں کسانوں کے لیے کھاد کے مسئلے کو لے کر کانگریس نے پیر کو پوری ریاست میں “کھاد دو یا یوپی چھوڑ دو” کے نعرے کے ساتھ احتجاج کیا۔ یوپی کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ بی جے پی کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کہہ کر اقتدار میں آئی تھی، لیکن آج پوری ریاست کے کسان کھاد کی قلت سے پریشان ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اشتہارات میں اپنا چہرہ چمکا رہی ہے، لیکن کسانوں کے کھیت کھاد جیسی بنیادی چیزوں کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قلت کو لے کر کانگریس نے پیر کو ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر مظاہرہ کیا۔