نارائن پیٹ۔/12ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راؤ نے آج اچانک نارائن پیٹ ٹاون میں فرٹیلائزر کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کسانوں کو راست طور پر یوریا بیاگ فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ فضل کے مطابق کیڑا مار دوا کو استعمال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ کھاد کی قلت کو دور کرنے اور اسے کسانوں کو آسانی سے فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کھاد کے ڈیلروں کو ہدایت کی کہ کھاد ایم آر پی قیمتوں پر فراہم کریں اور بلیک مارکیٹنگ کرتے ہوئے دوسری ریاستوں کو کھاد سربراہ نہ کریں۔ انہوں نے بلیک مارکیٹنگ کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اگریکلچر آفیسر مسٹر جان سدھاکر بھی معائنہ میں شامل تھے۔
