کریم نگر میں ضلع اگریکلچرل آفیسر پریادرشنی کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 22 ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں اس سال قابل لحاظ بارش نہیں ہوئی ‘ البتہ کچھ تاخیر سے ہوئی ہے ۔ 215724 ایکر میں مختلف اقسام کی کاشتکاری کی جائے گی ۔ اس کا اندازہ کرلیا گیا ہے ۔ ضلع اگریکلچر آفیسر پریا درشنی نے کہا ‘ وہ اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے2019-20 ربیع کا مرتبہ لائحہ عمل سے واقف کروایا ۔ مرکزی حکومت کی عوامی اسکیمات سے بھی واقف کروایا ۔ انہوں کہا کہ ربیع میںکسانوں کو پانی کی فراہمی کے تعلق سے اطمینان ہوچکا ہے ۔ اسی لئے بڑے وسیع پیمانے پر کاشت کاری پر عمل آوری ہو رہی ہے ۔ ربیع فصل میں دھان 176172 ایکر مکئی 29028 مونگ پھلی 4797 چنا ‘ لوبھا 3580 ایکر اراضی پر دیگر فصلیں 2147 بوئی جانے کا اندازہ ہے ۔ اس کے لئے جملہ 53953 کنٹل اعلی قسم کا تخم رکھا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ زرعی کو کمشنریٹ کو پہلے ہی آگہی دے دی گئی تھی ۔ ربیع فصل کے لئے درکار یوریا اور دیگر زرعی کھاد کا موجود ہے ۔ 1433 میڑک ٹن یوریا 13354 میٹرک ٹن دی اے پی 10955 کامپلکس کھاد 62727 میٹرک ٹن ایم او پی کھاد ضرورت کے حساب سے موجود ہے ۔ 19 ؍ ستمبر کو مزید یوریا آچکا ہے ۔ فی الحال امداد باہمی اداروں کے پاس 1055 میٹرک ٹن یوریا اور خانگی ڈیلرس کے پاس 576 میٹرک ٹن یوریا کسانوں کا کاشت کاری کے لئے رکھا جاچکا ہے ۔ مارکفیڈ کے پاس یوریا 600 میٹرک ٹن کا ذخیرہ موجود ہے اور اندرون ہفتہ ریلوے ویاگنون کے ذریعہ یوریا کا ذخیرہ ضلع کو پہنچنے والا ہے ۔ انہوں نے مختلف قسم کی فصلوں بالخصوص دھان کی کاشت کرنے والے کسانوں سے خواہش کی کہ یوریا نہ ملنے کے خدشہ کے تحت زیادہ اسٹاک گھروں میں نہ رکھیں ۔ ضرورت کے مطابق ہی خریدی کریں ۔ کھاد کی قلت نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسانوں سے خواہش کی کہ وہ اپنی فصلوں کا انشورنس کروالیں ۔