ریاض : سعودی عرب نے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے تیرتے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے سعودی عرب میں پانی کی فراہمی میں بڑی سہولت ہوگی۔ العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے مغربی ساحل پر واقع الشقیق بندرگاہ کے قریب کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والا پہلے تیرتے پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مملکت کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد منصوبے نافذ کر رہی ہے۔ یہ ان میں سے ایک ہے۔