سمیت غذا سے طلبہ کے متاثر ہونے کے واقعات میں اضافہ
میدک میں مڈڈے میل کھانے کے بعد 110 طلبہ کو قئے و دست کی شکایت، احتیاطی اقدامات ضروری
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاریہ دنوں کے دوران گورنمنٹ اسکولس، ایسیڈ نیشنل اسکولس و کالجس میں سمیت غذا سے طلباء کے متاثر ہونے کا سلسلہ چل پڑا۔ گزشتہ دنوں ضلع نظام آباد مستقر پر سمیت غذا سے کئی طلباء کے متاثر ہونے کے علاوہ ضلع کاما ریڈی کے ایک اسکول میں بھی گزشتہ دنوں ہی سمیت غذا سے طلباء کے متاثر ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا کہ آج ضلع میدک کے تیما نگر (Thimmanagar) گورنمنٹ پرائمری اسکول میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے تحت (مڈ ڈے میل اسکیم) فراہم کردہ طعام کرنے والے تقریباً (110) طلباء سمیت غذا سے متاثر ہوئے اور طعام کرنے کے کچھ ہی دیر بعد طلباء کو دست و قئے شروع ہوگئے ۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی طلباء پریشان کن حالات سے دوچار ہوئے طلباء کو دست و قئے شروع ہونے کے حالات کو دیکھتے ہوئے متاثرہ طلباء کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے فوری طور پر دواخانہ منتقل کر کے شریک کروا دیا۔ ہاسپٹل ڈاکٹروں نے بھی عاجلانہ طور پر متاثرہ طلباء کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے راحت بہم پہونچائی۔ سمیت غذا سے متاثرہ طلباء کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔ اسی دوران بعد ازاں موصولہاطلاع کے مطابق بعضطالب علم کی طبیعت کچھ زیادہ خراب ہوگئی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ فراہم کردہ کھانا ناقص معیار کا رہنے کے باعث ہی طعام کے ساتھ ہی طلباء کے سمیت غذا سے متاثر ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس طرح گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر سمیت غذا سے طلباء کے متاثر ہونے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرنے کی شدید ضرورت ہے۔