ریاض: نوجوان سعودی خاتون رعنا علی مطر نے اپنے ایٹنگ چیلنج مقابلوں اور کم وقت میں بڑی مقدار میں کھانا کھانے کی اپنی منفرد صلاحیت سے سوشل میڈیا پرغیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔ اس کا ایٹنگ چیلنج مقابلوں میں حصہ لینا سعودی عرب میں خواتین کی مختلف مشاغل میں دلچسپی اور حکومت کی طرف سے انہیں مواقع فراہم کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں رعنا نے وضاحت کی کہ وہ ایک یونیورسٹی میں نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔