کھجور کی ایکسپورٹ 50 کروڑ ریال سے متجاوز

   

ریاض : سعودی محکمہ شماریات نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب کی کھجور برآمدات سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ اس سال پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں کھجوریں زیادہ برآمد کی گئیں۔ 552 ملین ریال سے زیادہ مالیت کی کھجوریں باہر بھجوائی گئیں۔ محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ مملکت نے 113 سے زیادہ ملکوں کو کھجوریں بھجوائیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سالانہ شرح نمو 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 2016 سے کھجوروں کی برآمدات کی قدر میں 110 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ مملکت نے 2021 کے دوران کھجور کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔