بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کھرگون میں آج صبح ہوئے سڑک حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیااور لواحقین کو وزیراعظم راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ کھرگون میں سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کرتا ہوں ۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔