نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کیرالا کے سابق وزیراعلیٰ اومن چنڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پسماندگان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔کھرگے ، گاندھی، راہول گاندھی اور کانگریس کے دیگر لیڈروں نے بنگلورو میں چنڈی کے جسد خاکی پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔