کھرگے ، راہول اور پرینکا کی عوام کو وجے دشمی کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت وجئے دشمی کے تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ کھرگے نے کہا کہ جھوٹ پر سچائی، برائی پر اچھائی اور ناانصافی پر انصاف کی علامت وجے دشمی کے تہوار پر سبھی اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس عظیم تہوار پر ہمیں انا اور برائی کو ختم کرنے اور سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا عہد کرنا چاہیے ۔ گاندھی نے کہا کہ برائی پر اچھائی کی جیت کے عظیم تہوار وجے دشمی پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ناانصافی اور غرور کا خاتمہ ہو ، سچائی اور انسانیت سب کی زندگی میں گھر کرے ۔