کھرگے ، کانگریس کی تنظیم جدید کریں گے

   

نئی دہلی : ملکارجن کھرگے نے آج صدر کانگریس کی حیثیت سے باضابطہ جائزہ حاصل کیا، جس کے بعد تمام ارکان کانگریس ورکنگ کمیٹی، جنرل سکریٹریز اور انچارجس نے اپنے استعفے پیش کردیئے۔ نئے صدر اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں گے جبکہ سی ڈبلیو سی الیکشن کے ذریعہ 12 ارکان منتخب کئے جائیں گے۔ کے سی وینوگوپال نے ٹوئٹ کیا کہ تمام سی ڈبلیو سی ممبرس، اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز نے اپنے استعفے نئے صدر پارٹی کو پیش کردیئے ہیں۔