کھرگے اور راہل نے کیرالہ کانگریس لیڈروں سے ملاقات کی، لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر پارٹی کی کیرالہ یونٹ کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ریاست کی تمام 20 لوک سبھا سیٹوں کے لیے حکمت عملی کے حوالے سے بہت سی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے آغاز سے قبل کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کو چند لمحوں کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چانڈی کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔اس میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیا، ”کیرالہ نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 20 میں سے 19 ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہمیں آشیرواد دیا۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بھی ہمیں پوری امید ہے کہ اس ترقی پسند ریاست کے عوام ایک بار پھر کانگریس پارٹی کو زبردست مینڈیٹ دیں گے۔