کھرگے اور راہول کا مسلح افواج کو خراج عقیدت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی فتح کو یقینی بنانے والے فوجیوں کی بہادری، قربانی اور دلیری کو یاد کرتے ہوئے مسلح افواج کو ‘وِجے دیوس’ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔کھرگے نے قوم کی مسلح افواج اور مکتی واہنی کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کھرگے نے ایکس پر لکھا کہ ‘1971 میں اسی دن تاریخ رقم ہوئی تھی، جب ہندوستان کی بہادر مسلح افواج نے پاکستان کو فیصلہ کن شکست دی، جس سے بنگلہ دیش کو آزادی ملی اور دنیا کے نقشے کو ایک نئی شکل ملی۔ کھرگے نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی فیصلہ کن قیادت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی کی دور اندیش، بہادر اور پختہ قیادت میں، یہ فتح انسانیت اور انصاف کی ایک عظیم مثال بنی۔کانگریس کے صدر نے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کی عسکری طاقت اور مکتی واہنی کی غیر معمولی شجاعت، دلیری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان بہادر سپوتوں کی لگن اور بے لوث خدمت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔