کھرگے اور راہول گاندھی نےہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی نے بدھ کے روز ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔کھرگے نے ٹویٹ کیاکہ ہولی کو اتحاد کے جذبے کا تہوار سمجھا جاتا ہے اور ہمیں رنگوں کے تنوع سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دیتی ہے ۔ یہ ایک ایسا تہوار ہے جو لوگوں کو متحد کرتا ہے اور باہمی بھائی چارے کو مضبوط کرتا ہے ۔ ہولی کے پرمسرت موقع پر سب لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔
ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہر فرد کی زندگی میں نیا رنگ بھرے ، اور ہما ر ملک اتحاد کی رنگت سے رنگین ہو۔