نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے منگل کو پری نروان دوس کے موقع پر آئین کے معمار بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا ہم شروع سے آخر تک برابر ہیں۔ ہم شروع سے آخر تک ہندوستانی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ بھی بابا صاحب کے لیے ناقابل قبول تھا اور ان کے آئینی راستے پر چلنے والے لوگوں کے لئے بھی ناقابل قبول ہے ۔ ان کے مہا پری نروان دوس پر انہیں عاجزانہ خراج عقیدت۔ کھڑگے نے کہا ہم ہندوستانی ہیں، سب سے پہلے اور آخر میں۔ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مہاپری نروان دوس پر، یہ آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کے نظریات کی تصدیق کرنے کا وقت ہے جس کے وہ سچے حامی تھے ۔ سماجی تبدیلی کسی بھی ترقی کی بنیاد ہے۔