احمد آباد، 14 جون (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو طیارہ حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ انہوں نے سیول ہاسپٹلکا بھی دورہ کیا اور واقعہ میں زخمی افراد سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے حادثہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور عہدیداروں سے بات کی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے احمد آباد کے سیول ہاسپٹل میں ہولناک طیارہ حادثے کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اورحادثے میں مارے گئے لوگوں، پائلٹ، کو پائلٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ناقابل تصور سانحہ ہے ۔ پورا ملک سوگ میں ہے۔
اور ہماری دعائیں سوگوار لوگوں کے ساتھ ہیں۔