کھرگے کی میعاد کے دو سال مکمل ، راہول کی مبارکباد

   

نئی دہلی : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کو مسٹر ملک ارجن کھرگے کو کانگریس صدر کے طور پر ان کی دو سالہ مدت پوری ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر راہول گاندھی اور پارٹی کے دیگر کئی سینئر لیڈروں کی موجودگی میں مسٹر کھرگے نے اپنی میعاد کار کے دو سال مکمل ہونے پر دو کیک بھی کاٹے ۔ اس موقع پر مسٹر گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کھرگے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔ اپنے پیغام مبارکباد میں گاندھی نے کہا کہ ملک ارجن کھرگے جی کو کانگریس صدر کے طور پر دو سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ کی قیادت نے عوام کی خدمت کرنے کے پارٹی کے عزم کو مضبوط کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی جدوجہد اور تجربہ ہمیں متاثر کرتا ہے ۔ آئین اور عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے آپ کی رہنمائی ہر انصاف پسند جنگجو کیلئے انتہائی قیمتی ہے ۔