نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی پارٹی کے نو منتخب لیڈر ملکارجن کھرگے کے صدر بننے کے لیے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے ۔ کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ جے رام رمیش نے آج یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے زیادہ تر مسافر دیوالی کے تہوار پر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور اس موقع پر سفر معطل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی دیوالی پر بھی آرام کریں گے اور 26 اکتوبر کو دہلی میں نئے صدر کے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ مسٹر رمیش کے مطابق بھارت جوڑو یاترا اب 27 اکتوبر سے تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع سے شروع ہوگی اور راہول گاندھی بھی اس یاترا کا حصہ ہوں گے ۔