نئی دہلی 27جولائی (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو اس کے 87 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دی اور ان فورس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ناقابل تسخیر حوصلے کے ساتھ ملک کی خدمت کی۔مسٹر کھڑگے نے کہا، “سی آر پی ایف کے 87 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، ہم فورس کے بہادر اہلکاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایک بہادر، شاندار، متحرک اور پرعزم فورس کے طور پر، اس نے ملک کی سلامتی میں ایک ناگزیر کردار ادا کیا ہے ۔ ہم بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کے تئیں اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ہر سی آر پی ایف جوان کی بے مثال بہادری اور عزم متاثر کن ہے ۔ ہم قوم کے لیے آپ کی انمول خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔راہول گاندھی نے کہاکہ تمام سی آر پی ایف اہلکاروں کو ان کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور دلی شکریہ۔ سی آرپی ایس نے وقار، نظم و ضبط اور غیر متزلزل لگن کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے ۔