کھرگے ۔راہول نے گلوان کے شہیدوں کو خراج پیش کیا

   

نئی دہلی : کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے تین سال قبل وادی گلوان میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کھرگے نے کہا شکر گزار قوم کی طرف سے 20 بہادر سپاہیوں کو ایک جذباتی خراج عقیدت جنہوں نے تین سال قبل وادی گلوان میں اپنی عظیم قربانی دی تھی۔ مودی حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے ، ان تین برسوں میں ایل اے سی پر پہلے جیسی صورتحال نہیں رہی۔ ہم نے 65 میں سے 26 پٹرولنگ پوائنٹس پر اپنا اختیار کھو دیا ہے ۔ ہم نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں کئی بار اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن مودی حکومت ہم وطنوں کو اندھیرے میں رکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا، “گلوان پر مودی جی کی ‘کلین چٹ’کی وجہ سے چین اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ یہ ملکی سلامتی اور سالمیت پر گہرا جھٹکہ ہے ۔ مودی حکومت کی ‘لال آنکھ’ دھندلی پڑگئی ہے ، جس پر انہوں نے چینی چشمہ پہن رکھا ہے ۔ اپوزیشن میں رہ کر ہمارا کام چین کی توسیع پسندانہ پالیسی کے خلاف ملک کو متحد رکھنا اور مودی سرکار کے چینی چشمے کو اتار پھینکنا ہے ۔راہول نے کہا، ‘‘وادی گلوان کی جدوجہد میں شہید ہوئے ہمارے تمام بہادر جوانوں کو ان کے یوم شہادت پر سینکڑوں سلام۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی عظیم قربانی کو ہندستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔