کھرگے ۔راہول کی ریاستی عہدیداروں اور لوک سبھا امیدواروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے آج پارٹی کے ریاستی عہدیداروں اور لوک سبھا امیدواروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔کانگریس ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں 04 جون کو ہونے والی گنتی کے دن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یکم جون کو یہاں کانگریس اور انڈیا گروپ کے سرکردہ لیڈروں کی میٹنگ میں اسی مسئلہ پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اتوار کو ہونے والی میٹنگ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے پارٹی ذرائع نے کہاکہ”آج دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، سابق صدر راہل گاندھی اور تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈروں، ریاستی صدور کی موجودگی میں تمام امیدواروں کے ساتھ زوم میٹنگ کی۔