ممبئی ۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کھلاڑیوں کیلئے جوتے بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی آڈیڈاس نے اب بدلتے حالات اور کھیل کے انداز کے پیش نظر نئے جوتے متعارف کئے ہیں جنھیں ’’الفا باؤنس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔گلوبل ڈیزائن کے ڈائرکٹرکریس پوپ نے کہا کہ کھیلوں میں مسابقت بڑھنے کے ساتھ کھلاڑیوں کو زیادہ فٹ رہنے اور میدان میں صدفیصد سے زیادہ کارکردگی دینے میں انہیں زیادہ محنت کرنا پڑتاہے لہذا اس دوران انکے زخمی ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے،ان تمام ضروریات کے پیش نظر یہ عصری جوتا متعارف کیا گیا ہے۔یہ جوتا خاص کرمیدان میں کھلاڑی کے دوڑنے کی ضرورت اور تقاضوں کے لئے بہترپراڈکٹ ہے۔